اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے کرم میں ہائر ایجوکیشن کمیشن اسکالرشپ انٹری ٹیسٹ روک دیا۔ ضلع کرم میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث ہائر ایجوکیشن کمیشن اسکالرشپ انٹری ٹیسٹ روکنے کے لیے دائر کی درخواست پشاور ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ضلع کرم کی حد تک انٹری ٹیسٹ روک دیا۔ عدالت نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے حکام کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ تحریری حکم نامے کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن حکام 31 دسمبر کو عدالت میں پیش ہوں۔
درخواست گزار کے مطابق ضلع کرم میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے، ضلع کرم کے طلبہ کے لیے صدہ میں انٹری ٹیسٹ ہال کا انتظام کیا جائے۔ ہائیکورٹ نے اپنے حکم نامے میں مزید لکھا کہ وکیلِ درخواست گزار نے بتایا کہ انٹری ٹیسٹ 26 دسمبر کو شیڈول ہے۔ فاٹا اور بلوچستان کے طلبہ کے لیے 100 سیٹیں ہیں۔ کرم میں حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے وہاں پر انٹری ٹیسٹ کا انعقاد نہیں طلبہ کے لیے امتحانی ہال صدہ منتقل کیا جائے۔