اسلام ٹائمز۔ خطے میں امریکی دہشتگرد کمانڈ سینٹر (CENTCOM) نے آج صبح اعلان کیا ہے کہ اس نے یمن سے اڑان بھرنے والے 4 طویل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرون طیارے مار گرائے ہیں۔
اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں سینٹکام نے دعویٰ کیا کہ ان ڈرون طیاروں نے بحیرہ احمر میں موجود ایک امریکی ڈسٹرائر جنگی کشتی کو نشانے پر لے رکھا تھا۔
ادھر عرب چینل المسیرہ نے بھی خبر دی ہے کہ امریکہ و برطانیہ نے شمال مغربی یمن کے شہر باقم کے القطینات نامى علاقے پر تازہ حملہ کیا ہے تاہم اس حملے سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔