0
Thursday 28 Mar 2024 17:48

ہائیکورٹ میں جج سے تلخ جملوں کا تبادلہ، سینئر وکیل پر ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ

ہائیکورٹ میں جج سے تلخ جملوں کا تبادلہ، سینئر وکیل پر ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران جج اور سینئر وکیل میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ اسحاق ایڈوکیٹ نے مؤقف دیا کہ کیس میں دلائل کا پورا موقع نہیں دیا جا رہا۔ جسٹس ذوالفقار احمد خان نے ریمارکس دیئے کہ کیس سن لیا ہے، عدالت سے نامناسب رویے پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔ اسحاق ایڈوکیٹ نے مؤقف دیا کہ عدالت کا وکلاء سے نامناسب رویہ ہے، میں جرمانہ ادا ہی نہیں کروں گا۔ عدالت نے مزید بولنے پر جرمانے کی رقم 50 ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے کر دی۔ اسحاق ایڈوکیٹ نے مؤقف دیا کہ کیس سنا نہیں جا رہا اور جرمانہ عائد کیا جا رہا ہے، ہم نہیں ادا کریں گے۔ عدالت نے جرمانے کی رقم مزید بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ روپے کر دی۔ اسحاق ایڈووکیٹ نے کہا کہ جتنا چاہے جرمانہ لگائیں مگر ادا نہیں کریں گے، میں خود کو گرفتاری کیلئے پیش کرتا ہوں۔ اسحاق ایڈووکیٹ نے جسٹس ذوالفقار احمد خان کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل کو شکایت درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1125455
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش