0
Sunday 11 Feb 2024 12:31

لاہور، لبرٹی میں تحریک انصاف کا احتجاج، پولیس کی بھاری نفری تعینات

لاہور، لبرٹی میں تحریک انصاف کا احتجاج، پولیس کی بھاری نفری تعینات
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کال پر انتخابات میں ہونیوالی مبینہ دھاندلی کیخلاف آج تحریک انصاف لاہور لبرٹی چوک میں پُرامن احتجاجی مظاہرہ کر رہی ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی کی جانب سے سوشل میڈیا پر بھرپور دعوتی و تشہیری مہم چلائی جا رہی ہے۔ جبکہ کارکنوں کی آمد کا سلسلہ ابھی سے شروع ہو گیا ہے۔ دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری بھی لبرٹی چوک پہنچ گئی ہے، پولیس کی واٹر کینن وین بھی لبرٹی چوک میں پہنچا دی گئی ہے جبکہ پولیس پریزن وین کی متعدد گاڑیوں بھی لبرٹی چوک میں پہنچ دی گئی ہیں۔ ادھر ریٹرننگ افسران کے دفاتر کے باہر بھی پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
 
تحریک انصاف نے لاہور میں چار حلقوں کے نتائج تبدیل کرنے کا الزام لگایا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنماوں کے مطابق میاں نواز شریف نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے نتائج تبدیل کروائے، حمزہ شہباز ہار چکے تھے اور پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار عالیہ حمزہ فتح یاب تھیں، لیکن نتائج پر شب خون مارا گیا۔ پی ٹی آئی رہنماوں کے مطابق اسی طرح مریم نواز اور عطا تارڑ کی شکست کو بھی فتح میں تبدیل کیا گیا ہے۔ رہنماوں کا کہنا ہے کہ عمران خان کی خصوصی ہدایت پر پرامن احتجاج کیا جا رہا ہے۔ اس احتجاج میں فیملیز اور بچے بھی شرکت کریں گے، اس لئے واضح کرتے ہیں کہ لاہور پولیس ماحول کو پرامن ہی رہنے دے۔
 
خبر کا کوڈ : 1115478
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش