0
Saturday 18 Nov 2023 22:14
مسلمان غزہ کے مظلوم عوام کیطرف سے بدلہ لیں گے

اسرائیل کا خاتمہ تاریخ کے کوڑے دان میں ہوگا، جنرل حسین سلامی

صہیونی حکومت مزید امن و سکون نہیں دیکھ سکے گی
اسرائیل کا خاتمہ تاریخ کے کوڑے دان میں ہوگا، جنرل حسین سلامی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف حسین سلامی نے کہا ہے کہ اسرائیل کا خاتمہ تاریخ کے کوڑے دان میں ہوگا۔ ایران کے دارالحکومت تہران میں فلسطین کی حمایت میں ریلی نکالی گئی، جس سے ایرانی کمانڈر حسین سلامی نے خطاب کیا۔ اس دوران ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل حماس سے طویل اور خونی جنگ کی طرف جا رہا ہے۔ اسرائیل کو یقینی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

حسین سلامی نے کہا کہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، اسلامی دنیا جو کر سکی کرے گی۔ اسلامی دنیا کی اب بھی بہت سی صلاحیتیں باقی ہیں۔ ایرانی کمانڈر کا کہنا تھا کہ صہیونی حکومت مزید امن و سکون نہیں دیکھ سکے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مسلمان غزہ کے مظلوم عوام کی طرف سے بدلہ لیں گے۔ مسلمانوں کے انتقام کی کوئی میعاد بھی نہیں ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 1096670
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش