0
Wednesday 15 Nov 2023 19:15

او آئی سی اسرائیلی جارحیت کو روکنے میں پوری طرح ناکام ہے، حافظ نعیم الرحمان

او آئی سی اسرائیلی جارحیت کو روکنے میں پوری طرح ناکام ہے، حافظ نعیم الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسلامی دنیا کے حکمرانوں کا رویہ افسوس ناک ہے، او آئی سی اسرائیلی جارحیت کو روکنے میں پوری طرح ناکام ہے۔ کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ دنیا بھر کے باضمیر انسان اسرائیلی جارحیت کے خلاف یک زبان ہیں، پوری دنیا ظالم اور مظلوم کے درمیان فرق کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں الشفاء اسپتال پر اسرائیلی حملہ المیہ ہے، پانی بجلی بند کرکے اسرائیل نے اسپتال کو قبرستان بنا دیا، چھوٹے چھوٹے بچے ٹیبل پر مرنے کیلئے چھوڑ دیئے گئے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ حماس نے ثابت کیا کہ جنگیں صرف دولت اور ٹیکنالوجی سی نہیں لڑی جا سکتی۔
خبر کا کوڈ : 1095903
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش