0
Monday 18 Sep 2023 11:54

علماءمیلاد کی محافل میں نبی کریم کے فلسفہ اخوت کو عام کریں، راغب نعیمی

علماءمیلاد کی محافل میں نبی کریم کے فلسفہ اخوت کو عام کریں، راغب نعیمی
اسلام ٹائمز۔ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ ربیع الاول میں جشن میلادالنبی(ص) بھرپور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائیگا۔ ملک بھر میں عید میلادالنبی(ص) کے سلسلہ میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ علماء کرام میلادالنبی(ص) کی محافل میں نبی کریم(ص) کے فلسفہ اخوت و بھائی چارے کو عام کریں، امن و امان برقرار رکھنے کیلئے کوششیں جاری رکھیں۔ مسلمان اسوہ رسول(ص) پر چل کر ہی دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نعیمین ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر مفتی ندیم قمر و دیگر عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ولادت مصطفی(ص) سے کائنات ایک عظیم انقلاب سے آشنا ہوئی۔ ظلمت کے گھٹا ٹوپ اندھیروں کا خاتمہ ہوا اور امن و محبت کا سورج طلوع ہوا۔ عید میلاد النبی(ص) پوری امت مسلمہ کیلئے خوشی کا پیغام ہے اور نبی پاک(ص) کی محبت کا تقاضا ہے کہ ہم بطور امتِ محمدی اپنے اندر اتحاد، یکجہتی اور یگانگت پیدا کریں اور تفرقہ اور تفریق کی بجائے وحدت اور ہم آہنگی کا مظاہرہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 1082292
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش