0
Saturday 16 Sep 2023 13:39

بیظیر اور زرداری سہارا نہ دیتے تو ن لیگ ختم ہو چکی ہوتی، سید حسن مرتضیٰ

بیظیر اور زرداری سہارا نہ دیتے تو ن لیگ ختم ہو چکی ہوتی، سید حسن مرتضیٰ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق پی پی کو نہیں لندن بیٹھی قیادت کو مشورہ دیں جبکہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی طاقت سے اقتدار میں آئی ہے، ڈیل کرکے باہر جانیوالے شہیدوں کی جماعت کو طعنے دیں، خدا کی قدرت ہے۔ حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ اگر بینظیر شہید اور صدر زرداری سہارا نہ دیتے تو ن لیگ تو ختم ہو چکی تھی، تاہم اپنی فطرت کے مطابق ن لیگ اب اپنی محسن جماعت کو ڈس رہی ہے۔  حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ ہلکے سے دباؤ پر کئی کئی سال سیاست سے توبہ کرنے والے ہمیں سیاست نے سکھائیں۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق بہکی بہکی باتیں چھوڑیں حقائق کا سامنا کریں، ن لیگ سندھ میں ایک بار پھر اپنا شوق پورا کر کے دیکھ لے ،کیونکہ پہلے بھی مسترد شدہ ٹولے کے اتحاد میں ن لیگ رسوا ہی ہوئی تھی۔ حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ اب بھی یہ سب زیرو پلس زیرو پلس زیرو ہیں ،اور جیالے اب پنجاب میں ن لیگ کی دوڑیں لگوائیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اور ن لیگ ایک سکے کے دو رخ ہیں ،جبکہ نئے لاڈلے کہ جگہ پرانے لاڈلے نے لے لی، تاہم پی پی پی نے پرانے لاڈلے کا مقابلہ کیا نئے کو گھر بھیجا، اب پرانا لاڈلا آئے ، یہ گھوڑا اور یہ گھوڑے کا میدان۔
خبر کا کوڈ : 1081926
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش