0
Friday 17 Mar 2023 18:10

اللہ تعالیٰ میرا مدد گار، کارکن میرا سرمایہ ہیں، عمران خان

اللہ تعالیٰ میرا مدد گار، کارکن میرا سرمایہ ہیں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ کیلئے روانہ ہوتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ میرا مدد گار اور کارکن میرا سرمایہ ہے، خدا تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے اتنی عزت دی۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی ہائیکورٹ روانگی کے وقت کارکنوں کی بڑی تعداد زمان پارک کے باہر موجود تھی۔ انہوں نے عمران خان کو دیکھتے ہی حمایت میں نعرے بازی شروع کر دی۔ کارکن ہزاروں کی تعداد میں عمران خان کے ہمراہ پیدل لاہور ہائیکورٹ پہنچے۔ عمران خان زمان پارک سے علامہ اقبال روڈ گڑھی شاہو سے ہوتے ہوئے کوئین میری کالج روڈ، لاہور پریس کلب کے سامنے سے گزرتے ہوئے براستہ ایجرٹن روڈ مال روڈ پہنچے اور وہاں سے ریگل چوک سے ہوتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے۔
خبر کا کوڈ : 1047185
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش