اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کشمیر میں جدوجہد آزادی بند ہوچکی لیکن حقیقت یہ ہے کہ آزادی کشمیر کی جدوجہد سے مایوس وہ لوگ ہیں جو نرم بستروں میں رہتے ہیں، جماعت اسلامی کا کارکن اللہ کا نام لینے والا مایوس نہیں ہوا۔ بھارت کی گولیاں کم پڑ جائیں گی لیکن کشمیریوں کی سینے کم نہیں ہونگے۔ ظالموں نے پاکستان میں فورسز پر حملہ کیا اس سے وہ ہمارے جذبوں کو کمزور نہیں کرسکتے۔ تاریخ اوراق میں کچھ میر جعفر کے نام سے ہیں اور کچھ ٹیپو سلطان کے نام سے ہیں۔ آج قاضی حسین احمد مرحوم کروڑوں لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں۔ آج قاضی حسین احمد کے بیٹے مایوس نہیں ہوئے بلکہ پورے قد سے کھڑے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں ملتان میں کشمیر کارواں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ مایوس نہ ہونا بلکہ آگے بڑھنا اور کشمیر کے پیغام کو لوگوں تک پہنچانا ہے۔ کشمیریوں باضمیر عوام آپ کے ساتھ ہیں لیکن یہ غدار تمہارے ساتھ نہیں، 56 ممالک کے حکمران تمہارے ساتھ نہیں لیکن 200 ممالک کی عوام آپ کے ساتھ ہیں۔ امن کی بھاشا کا سبق سکھانے والو اگر تم کشمیر کے سری نگر میں نہیں لڑو گے تو تمہارا دشمن ملتان، پشاور اور اسلام آباد میں لڑے گا۔ آج سید علی گیلانی آزادی جہاد کی وجہ سے امر ہوئے اور قاضی حسین احمد بھی امر ہوئے۔