اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں جاری دھرنے کی حمایت میں کوئٹہ میں علمدار روڈ پر شہداء چوک کے مقام پر دھرنا جاری ہے۔ رات کے وقت شدید سردی میں کوئٹہ کے عوام پاراچنار کے مظلومین سے یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ پاراچنار کے محاصرے کا خاتمہ کرکے عوام پر ظلم و ستم کا سلسلہ بند کیا جائے۔ اس وقت اپر کرم کے عوام کو ادویات، خوراک اور دیگر اشیاء کی شدید ضرورت ہے۔ حکومت اور ذمہ داران کرم کے مظلوم پاکستانی عوام کو تحفظ فراہم کرے۔ دھرنے کے مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ احتجاج پاراچنار میں جاری احتجاج سے اظہار یکجہتی کے لئے جاری ہے۔ جب تک مرکزی دھرنے سے مذاکرات نہیں کئے جاتے، کوئٹہ میں بھی احتجاج جاری رہے گا۔