جامعۃ الرضا اسلام آباد کے طلباء نے کمپیوٹر سے آشنائی کا کورس مکمل کر لیا

اسلام ٹائمز۔ جامعۃ الرضا اسلام آباد کے طلباء نے کمپیوٹر سے آشنائی کا کورس مکمل کر لیا۔ بیس روزہ اس کورس میں طلباء نے مختلف ہارڈ وئیرز، سوفٹ وئیرز، سٹوریج ڈیوائسز، جی میل و انٹرنیٹ، ٹائپنگ، ایم ایس ورڈ، ایم ایس ایکسل، پاور پوائنٹ اور پروجیکٹر کے استعمال سے آشنائی حاصل کی۔ اس کورس کے حوالے سے طلباء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمپیوٹر کا درست استعمال مختلف شعبوں میں انسان کی زندگی کو بہتر بنانے میں مددگار ہے۔ ان کے مطابق کمپیوٹر کے ذریعے آن لائن تعلیم، تحقیق اور مختلف تعلیمی مواد تک رسائی ممکن ہے۔ اس سے طلباء کیلئے علم حاصل کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔ کورس کے دوران طلباء نے بیس روز بلا ناغہ ٹائپنگ کی تمرین بھی کی۔ طلعت حسین جامعۃ الرضا میں سال دوم کے طالب علم ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کمپیوٹر کی مدد سے دنیا بھر کی معلومات تک فوری رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ ویب سرچ کے ذریعے مختلف موضوعات پر معلومات کو تلاش کرنا آسان ہو جاتا ہے۔
تقی حسین نے کمپیوٹر کے انتظامی امور کو آسان بنانے اور آن لائن تجارت میں فائدہ پہنچانے کے بارے میں اظہار خیال کیا۔ ان کے مطابق کمپیوٹر کی مدد سے لوگ دنیا بھر میں کسی بھی شخص سے رابطہ کرسکتے ہیں، چاہے وہ ای میل، ویڈیو کالز یا سوشل میڈیا کا استعمال ہو۔ اس موقع پر مزمل حسین نے کمپیوٹر کی مدد سے مختلف کام تیز اور مؤثر طریقے سے انجام دینے پر روشنی ڈالی، انہوں نے کہا کہ کمپیوٹر کے استعمال سے وقت کی بچت ہوتی ہے اور لوگ کم وقت میں زیادہ کام کرسکتے ہیں۔ واصف رضا اور دانیال حسین نے کہا کہ کمپیوٹر مختلف گرافک ڈیزائن، ویڈیوز، گیمز اور آرٹ بنانے کے لیے ایک بہترین ٹول ہے، جو تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
زوہیر حسن نے بتایا کہ کمپیوٹر پر مختلف سافٹ ویئر استعمال کرتے ہوئے اہم ڈیٹا کو محفوظ کیا جا سکتا ہے اور اس پر نظر رکھی جا سکتی ہے۔ سید قاسم شاہ نے کمپیوٹر کی مختلف ایپلی کیشنز اور پروگرامنگ زبانوں کے ذریعے نئے سکلز سیکھنے کے مواقع کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔ جامعۃ الرضا کے کورس مکمل کرنے والے طلباء نے کمپیوٹر کی مدد سے صحت کے حوالے سے معلومات تک رسائی، ڈاکٹرز سے ویڈیو کنسلٹیشن اور دیگر صحت سے متعلق خدمات حاصل کرنے جیسی سہولتوں پر بھی روشنی ڈالی۔ یاد رہے کہ کچھ دن پہلے جامعۃ المصطفی (ص) کے تعاون سے جامعۃ الرضا میں ایک دارالتحقیق (کمپیوٹر لیب) کا افتتاح کیا گیا تھا۔ اس کے بعد دارالتحقیق منظم انداز میں اپنی فعالیت انجام دے رہا ہے اور یہ کورس بھی اسی فعالیت کا ایک حصہ ہے۔