متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ
شہید فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے کراچی میں شہداء کی فیملیز کیلئے بکرا منڈی لگائی گئی، جس میں شہداء کے کمسن اطفال میں قربانی کے جانور تقسیم کئے گئے۔ کراچی میں دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر واقعات کی زد میں ہزاروں گھروں کے چراغ بجھ گئے، جن میں کئی ایسے لوگ تھے جو اپنے گھروں کے واحد کفیل تھے۔ ان شہداء کے بچے کو عیدالاضحیٰ کے موقع پر جانور قربان کرنے کا موقع نہیں ملتا، جسے مدنظر رکھتے ہوئے شہید فاؤنڈیشن کی جانب سے بکرا منڈی کا انعقاد کیا گیا۔ بکرا پروجیکٹ کے تحت ملک بھر میں شہداء کے چھوٹے بچوں اور بچیوں میں قربانی کے جانور تقسیم کئے گئے تاکہ وہ عیدالاضحٰی کی خوشیوں میں شریک ہوسکیں۔ بکرا پروجیکٹ کا مقصد شہداء کے بچوں کے احساس محرومی کو دور کرنا ہے۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial