0
Friday 10 Jan 2025 23:01

کراچی میں پاک ریلوے کا خصوصی فریٹ کوریڈور بنانے کا اعلان

کراچی میں پاک ریلوے کا خصوصی فریٹ کوریڈور بنانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ریلوے نے کراچی میں ٹریفک کا دباؤ کم کرنے اور سڑکوں کی حفاظت کو بہتر بنانے کیلئے خصوصی فریٹ کوریڈور کا منصوبہ تیار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے کراچی پورٹ سے پپری تک کے ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور (DFC) کے منصوبے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد کراچی میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنا اور سڑکوں کی حفاظت کو بہتر بنانا ہے۔ یہ اہم منصوبہ ڈی پی ورلڈ اور این ایل سی کے اشتراک سے سرمایہ کاری کے تحت مکمل کیا جائے گا۔ اس منصوبے میں ایک اہم سنگِ میل حاصل کیا گیا ہے، جو پاکستان میں جدید، محفوظ اور پائیدار ٹرانسپورٹ کے نظام کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔ یہ منصوبہ ناصرف کارگو ٹرانسپورٹیشن کو مؤثر بنائے گا، بلکہ ملک کی معاشی ترقی اور خطے کی تجارتی سرگرمیوں میں بھی نمایاں کردار ادا کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 1183569
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش