0
Friday 10 Jan 2025 22:36

کچھ بھی کھائیں موٹے نہیں ہونگے، موٹاپے کو روکنے والی ویکیسن تیار

کچھ بھی کھائیں موٹے نہیں ہونگے، موٹاپے کو روکنے والی ویکیسن تیار
اسلام ٹائمز۔ امریکا میں سائنس دانوں نے ایک ایسی ویکسین تخلیق کی ہے، جس سے آپ ہر چیز کھانے کے باوجود موٹے نہیں ہوں گے۔ تصور کریں کہ آپ اس قابل ہو جائیں گے کہ اپنی مرضی کے مطابق بنا کسی خدشے کچھ بھی کھا سکیں گے۔ سائنس دانوں کی جانب سے یہ ویکسین تیار کرنے کے بعد جلد ہی یہ ایک حقیقت بن سکتی ہے، جو جسم کو چربی حاصل کرنے کے حوالے سے مدافعتی بناتی ہے۔ یہ اوزمپک سے مختلف انداز سے کام کرتا ہے، جس کے استعمال سے آپ زیادہ دیر تک فل محسوس کرتے ہیں اور یوں یہ آپکو زیادہ کھانے سے روکتا ہے۔ اس کا ایک ہفتہ وار شاٹ جسم میں وزن بڑھانے والے اور نقصاندہ اندرونی سوزش کو روکتا ہے۔

اس سلسلے میں یونیورسٹی آف کولوراڈو کے سائنس دانوں نے مائیکو بیکٹیریم ویکیسین (یہ ایک صحت بخش بیکٹریا ہے، جو گائے کے دودھ اور مٹی میں پایا جاتا ہے)۔چوہے کو انجیکٹ کی گئی، جس سے یہ بات سامنے آئی کہ ہفتہ وار انجکشن سے چوہوں میں وزن بڑھانے کے خلاف بنیادی مدافعت پیدا ہوگئی۔ حالانکہ انھیں چینی اور چکنائی سے بھرپور غذا کھلائی جاتی رہی۔ مزید برآں، چوہوں کے دو گروپوں، جن میں سے ایک کو صحت بخش غذا اور دوسرے کو ویکسین لگانے کے علاوہ وہ غیر صحت بخش غذا دی گئی تھی، کے درمیان کوئی فرق نہیں تھا۔ سائنسدانوں کے مطابق اس سے یہ نتائج اخذ ہوئے کہ ویکسین مغربی طرز کی خوراک کی وجہ سے وزن میں اضافے کو مؤثر طریقے سے روکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1183595
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش