QR CodeQR Code

شہید فاؤنڈیشن کے تحت خانوادہ شہداء میں بکروں کی تقسیم

16 Jun 2024 14:08

اسلام ٹائمز: بکرا پروجیکٹ کے تحت ملک بھر میں شہداء کے چھوٹے بچوں اور بچیوں میں قربانی کے جانور تقسیم کئے گئے تاکہ وہ عیدالاضحٰی کی خوشیوں میں شریک ہوسکیں۔ بکرا پروجیکٹ کا مقصد شہداء کے بچوں کے احساس محرومی کو دور کرنا ہے۔


خصوصی رپورٹ

شہید فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے کراچی میں شہداء کی فیملیز کیلئے بکرا منڈی لگائی گئی، جس میں شہداء کے کمسن اطفال میں قربانی کے جانور تقسیم کئے گئے۔ کراچی میں دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر واقعات کی زد میں ہزاروں گھروں کے چراغ بجھ گئے، جن میں کئی ایسے لوگ تھے جو اپنے گھروں کے واحد کفیل تھے۔ ان شہداء کے بچے کو عیدالاضحیٰ کے موقع پر جانور قربان کرنے کا موقع نہیں ملتا، جسے مدنظر رکھتے ہوئے شہید فاؤنڈیشن کی جانب سے بکرا منڈی کا انعقاد کیا گیا۔ بکرا پروجیکٹ کے تحت ملک بھر میں شہداء کے چھوٹے بچوں اور بچیوں میں قربانی کے جانور تقسیم کئے گئے تاکہ وہ عیدالاضحٰی کی خوشیوں میں شریک ہوسکیں۔ بکرا پروجیکٹ کا مقصد شہداء کے بچوں کے احساس محرومی کو دور کرنا ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1142022

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1142022/شہید-فاؤنڈیشن-کے-تحت-خانوادہ-شہداء-میں-بکروں-کی-تقسیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com