0
Saturday 11 Jan 2025 00:15

ملتان یونین آف جرنلسٹ کا الیکشن، 18 نشستوں پر 27 اُمیدوار مدمقابل 

ملتان یونین آف جرنلسٹ کا الیکشن، 18 نشستوں پر 27 اُمیدوار مدمقابل 
اسلام ٹائمز۔ ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات 2025 کے لئے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے، صدر کی نشست پر انجم پتافی اور محبوب حسین چغتائی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، نائب صدور کی دو نشستوں پر امیر زمان بھٹی، رانا عمران، عبداللہ طارق سہو، ممتاز حسین شاہ مدمقابل ہیں، جنرل سیکرٹری کی نشست پر القمر جہاں جی اور ریاض حسین بیگ جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کی دو نشستوں پر رانا خالد حسین، سدرہ فاروق، نیلم مقبول اور محمد احمد مدمقابل ہیں، فنانس سیکرٹری کی نشست پر منظر عباس اور سرفراز علی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، مجلس عاملہ کی گیارہ نشستوں پر دل زیب آکاش، عادل چوہدری، شیخ فیصل کریم، سلمان قریشی، ایم شہباز احمد، ملک ساجد، شکیل چوہدری، رانا محمد اقبال، محمد علی، قسور عباس، محمد علی شاہ، فیصل جہاں اور ثقلین نقوی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، امیدواران آج بروز ہفتہ دو بجے دوپہر اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے، جس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی جائے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 1183592
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش