0
Saturday 27 Apr 2024 14:44

تین روزہ ڈیزائن فار فلسطین ورکشاپ اسلام آباد میں شروع

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: نادر بلوچ

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں فلسطینی عوام سے یکجہتی اور غاصب صہیونی حکومت کے مظالم کو اجاگر کرنے کے لئے تین روزہ ڈیزائن فار فلسطین ورکشاپ اسلام آباد آرٹس گیلری ایف نائن پارک میں شروع ہوگئی۔ تین روزہ ورکشاپ 27 اور 28 اپریل تک جاری رہے گی۔ ورکشاپ کے اختتام پر اتوار کے روز فن پاروں کی نمائش بھی لگائی جائے گی۔ ڈیزائن فار فلسطین ورکشاپ کا انعقاد فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور اسلام آباد آرٹس گیلری سمیت ہنر کدہ کالج کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔ ڈیزائن فار فلسطین ورکشاپ کو فلسطینی عوام کے حق واپسی سے منسوب کرتے ہوئے “واپسی قریب ہے” کا عنوان دیا گیا ہے، یکجہتی فلسطین ورکشاپ میں اسلام آباد اور پشاور سمیت مانسہرہ اور دیگر شہروں کے مختلف تعلیمی اداروں میں آرٹس اور فن کی فیکلٹی سے تعلق رکھنے والے ایک سو سے زائد طلباء و طالبات سمیت سینئر آرٹسٹ اور اساتذہ شریک ہیں۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے ورکشاپ کے آغاز پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فن اور آرٹس کی مدد سے پاکستان بھر میں فلسطین کاز سے متعلق آگہی کی مہم جاری ہے۔ پہلے مرحلہ میں کراچی اور دوسرے مرحلہ میں لاہور میں کامیاب ورکشاپ اور تصویری نمائشوں کے انعقاد کے بعد اب تیسرے مرحلہ میں اسلام آباد میں منعقد کی جا رہی ہے۔ جبکہ اگلے مراحل میں پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی انعقاد کیا جائے گا اور عوامی آگہی کی مہم جاری رہے گی۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/islamtimesurofficial
خبر کا کوڈ : 1131471
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش