0
Saturday 11 Jan 2025 17:46

حکومت کو عمران خان کے ٹوئٹس سے تکلیف ہے، بیرسٹر سیف

حکومت کو عمران خان کے ٹوئٹس سے تکلیف ہے، بیرسٹر سیف
اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر  سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو عمران خان کے ٹوئٹ سے تکلیف ہے مگر اپنی زبان درازی نظر نہیں آرہی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء روزانہ پی ٹی ائی کے خلاف پریس کانفرنسسز کررہے ہیں، مذاکرات شروع ہونے کے بعد سے مریم نواز پی ٹی آئی کے خلاف روزانہ بیان بازی کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی اور پنجاب کے صوبائی وزراء نے بھی مذاکرات کے بعد بیانات کو زور دیا ہے، وفاقی وزراء کے بیانات سے پہلے ہی غیر سنجیدگی عیاں تھی،  پی ٹی آئی ملک کے وسیع تر مفاد میں مذاکرات کے لئے راضی ہوئی ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ وفاقی حکومت کو بھی وسیع تر مفاد مدنظر رکھ کر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیئے، پی ٹی آئی کے مطالبات آئین وجمہوریت کی بالادستی پر مبنی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1183732
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش