اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ کراچی حیدرآباد موٹروے پر سفر کیا ہے، یہ موٹروے کے نام پر دھبہ ہے، اس کو موٹروے نہیں کہہ سکتے۔ سعدیہ جاوید نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملیر ایکسپریس وے کے پورے منصوبے کا دسمبر تک افتتاح ہوگا، یہ سندھ حکومت کا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ہمارا اپنا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں موٹر وے بنائے جا رہے ہیں۔