0
Wednesday 24 Apr 2024 12:50

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی مزار قائد پر حاضری

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی وفد کے ہمراہ خصوصی طیارے سے کراچی پہنچے اور بانی پاکستان مزار قائدعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر حاضری دی، کراچی آمد پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایرانی صدر کا استقبال کیا۔ ایرانی صدر کا استقبال کرنے والوں میں آصفہ بھٹو، صوبائی وزراء عذرا پیچوہو، شرجیل انعام میمن اور ناصر حسین شاہ، سعید غنی، سردار شاھ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ایرانی صدر وہاں سے گورنر ہاؤس پہنچے۔ گورنر ہاؤس سے ایرانی صدر مزار قائد پہنچے، جہاں پر انہیں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، انہوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلم بند کئے۔
خبر کا کوڈ : 1130767
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش