0
Thursday 23 Nov 2023 23:23

آرمی چیف سے ملاقات کے حوالے سے علامہ سید ہاشم موسوی سے خصوصی گفتگو

متعلقہ فائیلیںکوئٹہ سے تعلق رکھنے والے علامہ سید ہاشم موسوی امام جمعہ کوئٹہ اور مجلس علمائے مکتب اہلبیتؑ کے مرکزی نظارت کے رکن ہیں۔ انکے والد گرامی سید محمد شاہ اپنے علاقے میں دین کی ابتدائی تعلیمات دینے اور دیگر مذہبی امور میں مصروف رہتے تھے۔ علامہ ہاشم موسوی نے اپنی ابتدائی تعلیم کوئٹہ کے پرائمری سکول اور اسلامیہ ہائی سکول سے حاصل کی۔ دور طالب علمی میں ہی انہوں نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن میں شمولیت اختیار کی اور اپنی دینی و سماجی خدمات کا آغاز کیا۔ انہوں نے چند برسوں بعد دینی تعلیمات کا بھی آغاز کیا اور شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کی شاگردی کا شرف حاصل کیا۔ انہوں نے اپنی ابتدائی دینی تعلیمات علامہ عارف حسینی کے مدرسے سے حاصل کیں، جو پاراچنار میں واقع ہے۔ ابتدائی تعلیم کے بعد انہوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ کیا اور 1988ء کو قم المقدس چلے گئے۔ وہ بائس سال تک وہاں زیر تعلیم رہے۔ علامہ ہاشم موسوی تعلیم حاصل کرنے کے دوران بھی وقتاً فوقتاً کوئٹہ آتے اور تبلیغات دین میں حصہ لیتے تھے۔ بعد ازاں اس دور میں کوئٹہ کے امام جمعہ علامہ یعقوب توسلی علیل ہوگئے تو مومنین نے ان سے کوئٹہ تشریف لانے کی درخواست کی اور انکو امام جمعہ کوئٹہ کے منصب پر فائز کر دیا گیا۔ انہوں نے اپنی دینی خدمات جاری رکھتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے قیام میں بھی حصہ لیا اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد کے راستے ہموار کئے۔ علامہ سید ہاشم موسوی اس وقت مجلس علمائے مکتب اہلبیتؑ کے مرکزی نظارت کے رکن ہیں۔ اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید ہاشم موسوی نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ہونے والی ملاقات کے احوال سنائیں۔ انہوں نے بتایا کہ آرمی چیف نے مذہبی شخصیات سے ملاقات کے موقع پر تین نکات پر گفتگو کی۔ جن میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کا درست استعمال، افغان مہاجرین کا انخلاء اور غزہ کے حوالے سے سخت موقف اختیار کرنا شامل تھا۔ علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا کہ انہوں نے آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور نگراں وزیر برائے مذہبی امور سے الگ الگ ملاقتیں کرکے انہیں افغانستان میں بعض افراد کو درپیش جان کے خطرے سے آگاہ کیا اور انہیں پاکستان میں پناہ دینے کی درخواست کی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1097674
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش