اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ نے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کے بیان پر ردعمل دے دیا۔ کراچی سے جاری بیان میں ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ سندھ پر کئی دہائیوں سے مسلط قبضہ مافیا آئین اور قانون کا درس دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کو حاصل آئینی حقوق سے قوم بخوبی واقف ہے۔ سندھ میں کسی کو اپنے حق کے لیے آواز اٹھانے کی اجازت نہیں۔