0
Monday 25 Nov 2024 00:05

پاکستانیوں سے تکلیف کیلئے معذرت، ملکی حفاظت کیلئے کئی اقدامات ناگزیر ہو جاتے ہیں، احسن اقبال

پاکستانیوں سے تکلیف کیلئے معذرت، ملکی حفاظت کیلئے کئی اقدامات ناگزیر ہو جاتے ہیں، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملکی حفاظت کیلئے کئی اقدامات ناگزیر ہو جاتے ہیں، امید ہے آج پی ٹی آئی کا ناٹک ختم ہوجائے گا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا واحد راستہ عدالتی کارروائی ہے، بانی پی ٹی آئی بےگناہ ہیں تو عدالت کے سامنے ثبوت دیں، اگر عدالت کے سامنے کلیئر ہوتے ہیں تو تب ہی رہائی ممکن ہے، ہم نے بھی عدالتوں میں اپنی کیسز کا سامنا کیا تھا۔ احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے ماضی میں ان کے ساتھ نرمی کا مظاہرہ کر چکی ہے، مگر انہوں نے حکومت کی نرمی کا ناجائز فائدہ اٹھایا، عسکری تنصیبات پر حملے کیے گئے اور شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 1174567
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش