0
Sunday 24 Nov 2024 22:29

پیرس، پی ٹی آئی فرانس کا احتجاجی مظاہرہ، بانی و دیگر راہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ

پیرس، پی ٹی آئی فرانس کا احتجاجی مظاہرہ، بانی و دیگر راہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پاکستان تحریک انصاف فرانس کے زیر اہتمام بانی چیئرمین عمران خان اور دیگر پارٹی راہنماؤں کی رہائی کے لیے عمران خان کی کال پر پیرس میں بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس مظاہرے کی قیادت پارٹی راہنما یاسر قدیر، عابد ملک، عمر رحمان، چوہدری افضال ڈھل، چوہدری ابرار کیانی، اکرام رانجھا، چوہدری سلیم بوڑا، چوہدری ماجد چیمہ، چوہدری عبدالرحمن، راجہ طاہر سدول، چوہدری گلزار لنگڑیال، محترمہ شبانہ چوہدری، محترمہ نینا خان، محترمہ ناصر خان، محترمہ آصفہ ہاشمی نے کی۔  مظاہرین نے پارٹی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے، شدید سردی اور بارش کے باوجو مظاہرین گھنٹوں پاکستانی سفارت خانہ پیرس کے گرد شدید نعرہ بازی کرتے رہے۔ مظاہرین میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ سفارت خانہ کے باہر پہنچ کر مختلف راہنماؤں نے خطاب کرتے عمران خان سمیت تمام پارٹی راہنماؤں اور کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 1174562
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش