اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر چند روز قبل ہونے والے حملے کے 4 شدید زخمی مختلف اسپتالوں میں دم توڑ گئے۔ سانحہ کرم میں جاں بحق افراد کی تعداد 49 تک جا پہنچی جبکہ قبائل کے درمیان جاری تازہ جھڑپوں میں مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئے، 4 روز کے دوران بے امنی کے حالیہ واقعات میں اب تک 85 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، ان میں 49 مسافر بھی شامل ہیں جنہیں پشاور پاراچنار روڈ پر نشانہ بنایا گیا۔ قبائل کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں گھروں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا، اس کے ساتھ کرم اور گرد و نواح میں انٹرنیٹ، موبائل سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔