0
Sunday 22 Sep 2013 04:56

سکیورٹی افسران سفر آخرت کیلئے بوری بستر تیار کرلیں، تحریک طالبان حفصہ گروپ

سکیورٹی افسران سفر آخرت کیلئے بوری بستر تیار کرلیں، تحریک طالبان حفصہ گروپ
اسلام ٹائمز۔ تحریک طالبان کوہستان و دیامر کی طرف سے دھمکی آمیز خطوط میں بعض افسران کو کہا گیا ہے کہ آپ تمام سکیورٹی افسران ہمارے دشمن ہیں، سفر آخرت کیلئے بوری بستر تیار کرلیں۔ خط میں سادہ کاغذ پر ہاتھ سے لکھی گئی تحریر نے پھر کسی بڑے سانحہ کے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ خط میں خفیہ اداروں کے بعض سربراہوں اور پولیس کے ایک اعلیٰ افسر کا نام بھی لکھا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک طالبان کوہستان و دیامر نے سکیورٹی اداروں کے سربراہوں میں قتل کے دھمکی آمیز خطوط تقسیم کر دیا ہے۔ سادہ کاغذ پر ہاتھ سے لکھی گئی تحریر میں بعض افسروں سے کہا گیا ہے کہ وہ سفر آخرت کیلئے بوری بستر تیار کرلیں۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے ایک ماہ میں افسروں کو یہ دوسری بار قتل کے خطوط تقسیم کئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دھمکی آمیز خط میں خفیہ اداروں کے بعض سربراہوں اور پولیس کے ایک اعلیٰ افسر کا نام بھی لکھا گیا ہے، خط تحریک طالبان حفصہ گروپ کوہستان و دیامر کی طرف سے لکھا گیا ہے۔ خط میں ظاہر کئے گئے تمام سیکیورٹی اداروں کے افسروں کو اپنا دشمن قرار دیکر کسی بھی خطرناک صورتحال کے لئے تیار رہنے کی تنبیہ کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے یہ خطوط سیاحوں کے قتل کی تفتیش اور افسروں پر فائرنگ کے واقعات کی صحیح خطوط پر تحقیقات اور اہم گرفتاریوں کا ردعمل ہو سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 303545
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش