0
Saturday 21 Sep 2013 18:30

مری سے گرفتار ہونے والے ٹارگٹ کلر سنی تحریک اور گینگ وار کے ہیں، کراچی پولیس

مری سے گرفتار ہونے والے ٹارگٹ کلر سنی تحریک اور گینگ وار کے ہیں، کراچی پولیس
اسلام ٹائمز۔ کراچی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری آپریشن کو ڈی ریل نہیں ہونے دینگے آپریشن کی شفافیت کو برقرار رکھا جائیگا۔ مری میں گرفتار ہونے والے افراد کراچی میں بھتہ اور قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ڈی آئی جی ساؤتھ عبدالخالق شیخ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مری سے گرفتار ہونے والے افراد کا تعلق سنی تحریک اور لیاری گینگ وار سے ہے۔ ملزمان بھتہ اور قتل کی متعدد وارداتوں میں مطلوب ہیں۔ عبدالخالق شیخ کا کہنا تھا کہ شہر میں جاری آپریشن کسی مخصوص سیاسی جماعت کے خلاف نہیں ہے۔ عبدالخالق شیخ نے کہا کچھ قوتیں آپریشن کو ڈی ریل کرنے کی کوشش کرینگی تاہم حکومت پولیس اور عدلیہ شہر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سنجیدہ اور شفاف آپریشن چاہتے ہیں۔ ڈی آئی جی ساوتھ کا کہنا تھا پیرول پر رہا افراد کے کوئف جمع کئے جا چکے ہیں جلد گرفتار کر لیا جائیگا۔ پیپلز امن کمیٹی کے ترجمان ظفر بلوچ کے قتل کی تفتیش جاری ہے قتل میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 303992
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش