اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے مذاکرات کا پہلا دور آج استنبول میں اختتام پذیر ہو گیا، مذاکرات مثبت اور تعمیری ماحول میں انجام پائے۔ اطلاعات کے مطابق مذاکرات کا دوسرا دور بھی شام کے وقت شروع ہو چکا ہے۔ پہلے دور کے مذاکرات کے بعد یورپی یونین میں خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ کیتھیرین ایشٹن کے ترجمان مايکل مان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے دور کے مذاکرات مثبت اور تعمیری ماحول میں انجام پائے ہیں۔ ادھر اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سعید جلیلی نے کہا ہے کہ موجودہ مذاکرات گذشتہ مذاکرات کی نسبت بہتر طریقے سے انجام پا رہے ہیں۔