0
Wednesday 8 Jan 2025 21:25

کوئٹہ کے عوام نے جے یو آئی کے امیدوار کو مسترد کر دیا، علی مدد جتک

کوئٹہ کے عوام نے جے یو آئی کے امیدوار کو مسترد کر دیا، علی مدد جتک
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ عوام نے جس طرح جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار کو الیکشن میں مسترد کیا، اسی طرح پی بی 45 کے نتائج کے خلاف احتجاج کو بھی ناکام بنا دیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا  کہ حلقہ پی بی 45 کوئٹہ کے عوام نے ایک بار پھر ترقی، خوشحالی، روزگار کی سیاست کو ووٹ دیکر عوام کو خوشنما نعروں، نفرت اور دوغلی سیاست کو ناکام بنا دیا ہے۔ مخالفین اب شکست تسلیم کرکے سریاب کو ترقی کر نے دیں۔ کوئٹہ بلخصوص سریاب کے عوام نے جس طرح 8 فروری اور 5 جنوری کو قوم اور مذہب پرستوں کو اپنے ووٹ کی طاقت سے مسترد کیا تھا، اسی طرح عوام نے گزشتہ روز شٹر ڈاؤن ہڑتال کو بھی ناکام بنا دیا۔
خبر کا کوڈ : 1183176
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش