0
Friday 27 Dec 2024 09:09

تنازعہ کشمیر کا بہترین حل کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے میں ہی مضمر ہے، حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ

تنازعہ کشمیر کا بہترین حل کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے میں ہی مضمر ہے، حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ
اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر کا بہترین حل اقوام متحدہ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق، حق خودارادیت دینے میں ہی مضمر ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنماﺅں سید یوسف نسیم، شیخ عبدالمتین، الطاف احمد بٹ، زاہد اشرف، زاہد صفی، زاہد مشتاق، اعجاز رحمانی، شیخ عبدالمجاجد، شیخ محمد یعقوب، سید گلشن احمد، محمد شفیع ڈار اور محمد اشرف ڈار نے اپنے بیانات میں کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر کے حل میں بنیادی رکاوٹ بھارت کا غیر حقیت پسندانہ طرز عمل ہے اور وہ فوجی طاقت کے بل پر کشمیریوں کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں تعینات دس لاکھ سے زائد بھارتی فورسز اہلکاروں نے محاصروں اور تلاشی کی کارروائیوں، بے گناہ نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل، بلاجواز گرفتاریوں اور جبر و استبداد کی دیگر کارروائیوں کے ذریعے کشمیریوں کا جینا حرام کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ علاقے میں بالکل اسی پالیسی پر عمل پیرا ہے جو اسرائیل نے فلسطین میں اپنا رکھی ہے۔ انہوں نے غیر قانونی طور پر نظربند حریت رہنماﺅں، کارکنوں اور نوجوانوں کی حالت زار پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ نظربندوں کی رہائی کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالیں۔
خبر کا کوڈ : 1180746
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش