0
Friday 27 Dec 2024 09:59

لاہور میں پاکستان کا پہلا سموگ ٹاور نصب کر دیا گیا

لاہور میں پاکستان کا پہلا  سموگ ٹاور نصب کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ فضائی آلودگی اور سموگ کنٹرول کرنے کیلئے لاہور میں پاکستان کا پہلا  سموگ ٹاور نصب کر دیا گیا۔ سموگ ٹاور کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائے گا اور دو ہفتے بعد نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے سموگ ٹاورز کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ حالیہ ٹاور لاہور کے علاقہ محمود بوٹی میں سموگ ٹاور راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) کے تعاون سے نصب کیا گیا ہے۔ ڈی جی ادارہ تحفظ ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ کا کہنا ہے سموگ ٹاور ایک کلومیٹر کے ایریا میں 50 ہزار کیوبک فی گھنٹہ سے فضا کو صاف کرسکے گا۔

سموگ ٹاور کا کلینکل، لیب ٹیسٹ مکمل کر لیا گیا، روڈا کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے تجربے کا مقام فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ 15 روز تک سموگ ٹاور کا فیلڈ ٹیسٹ کیا جائے گا، چمنیوں، انڈسٹریز، ڈمپنگ سائٹ کی کی آلودگی کو کم کرنے کا تجربہ کیا جائے گا، ائیرکوالٹی مانیٹرز سے فضا میں کیمیائی مادوں کی کمی کو چانچا جائے گا تجربہ کامیاب ہونے پر مزید سموگ ٹاور نصب کرنے کا فیصلہ ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 1180654
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش