0
Thursday 26 Dec 2024 18:41

القسام بریگیڈز نے اسرائیلی مرکاوا ٹینک تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کر دی

القسام بریگیڈز نے اسرائیلی مرکاوا ٹینک تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کر دی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے وسطی غزہ کی پٹی کے نصیرات کیمپ میں قابض اسرائیلی فوج کے ساتھ ہونے والی لڑائی اور دشمن کو پہنچنے والے نقصان کی تفصیلات شائع کی ہیں۔ ان مناظر میں دکھایا گیا تھا کہ اسرائیل کے ایک "مرکاوا” ٹینک کو "ال یاسین 105” اینٹی ٹینک میزائل سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ ٹینک نیو کیمپ کے علاقے میں شمالی نصیرات میں دھماکہ خیز ڈیوائس سے تباہ ہوا۔ فوٹیج کے مطابق حملے کے وقت ایک فوجی ٹینک کے اوپر سوار تھا۔ وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ اس کے ساتھ ہی القسام مجاھدین "اللہ اکبر” کا نعرہ لگاتے سنے جا سکتے ہیں۔ مجاھدین نے اسرائیلی ایوو میکس ڈرون کو قبضے میں لینے کی بھی ویڈیو جاری کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1180647
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش