اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے ساتھ وابستہ مزاحمتی پارلیمانی اتحاد الوفاء للمقاومة کے رکن علی فیاض نے اعلان کیا ہے کہ لبنانی سرزمین میں وادی الحجیر تک اسرائیلی دشمن افواج کی دراندازی انتہائی خطرناک ہے۔ عرب چینل المیادین کے مطابق لبنانی رکن پارلیمنٹ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ پیشقدمی قرارداد 1701 کے نفاذ کے اعلان کے خلاف اور اس قرارداد کے نفاذ کی نگرانی کرنے والی کمیٹیوں کی کمزور ساکھ کو تباہ کر ڈالنے کے حوالے سے بھی ایک سنگین خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا یہ صورتحال اسرائیل کے انتہائی خطرناک رویّے کو ظاہر کرتی ہے جو کسی بھی عہد و پیمان سے ہٹ کر عمل کرتا ہے، گویا کہ اس حوالے سے اُس کا کوئی عہد و پیمان تھا ہی نہیں! لبنانی پارلیمنٹ کے رکن نے تاکید کرتے ہوئے کہا اس صورتحال کے بارے، لبنانی حکومت و فوج اور متعلقہ فریقوں کی جانب سے موجودہ صورتحال کا فوری طور پر از سر نو جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت تک کی تمام صورتحال جو دشمنانہ اقدامات کے تسلسل پر اسرائیلی اصرار کو روکنے میں شدید ناکامی کو ظاہر کرتی ہے؛ کا بھی از سر نو جائزہ لیا جانا چاہیئے!