0
Thursday 26 Dec 2024 02:52

آپریشن گولڈ سمتھ کے ریکروٹ بانی کی نجات کیلئے مہم چلا رہے ہیں، خواجہ آصف

آپریشن گولڈ سمتھ کے ریکروٹ بانی کی نجات کیلئے مہم چلا رہے ہیں، خواجہ آصف
اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آپریشن گولڈ سمتھ کے ریکروٹ جہاں بھی موجود ہیں وہاں سے بانی پی ٹی آئی کی نجات کے لیے پاکستان کے مفادات کیخلاف بھرپور مہم چلا رہے ہیں۔ سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وہ میڈیا میں تواتر کے ساتھ گفتگو کر رہے ہیں، جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ایک اسرائیلی اثاثہ ہے، جس کے ذریعے وہ واحد مسلمان ایٹمی قوت کو خدا ںخواستہ سر نگوں کرنا چاہتے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے لئے مغربی دنیا میں جو چند آوازیں اٹھ رہی ہیں ان پر یہ واضح ہونا چاہئے کہ ہم پاکستانی قوم اپنے مفادات کا تحفظ کرنا جانتے ہیں، ہماری اول آخر ترجیح صرف اور صرف پاکستان ہے۔
خبر کا کوڈ : 1180506
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش