ٹرمپ کے نامزد وزیر خارجہ نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر بات کرنے کی تیاری کی ہوئی ہے، رچرڈ گرینل
25 Dec 2024 23:35
رچرڈ گرینل کہنا تھا کہ چاہتے ہیں سابق وزیراعظم عمران خان کو رہا کیا جائے، ان پر ویسے ہی الزامات ہیں جیسے ڈونلڈ ٹرمپ پر تھے۔
اسلام ٹائمز۔ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد وزیرخارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے میزائل پروگرام پر بات کرنے کی تیاری کی ہوئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو رہا کیا جائے، ان پر ویسے ہی الزامات ہیں جیسے ڈونلڈ ٹرمپ پر تھے۔ امریکی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایٹمی صلاحیت کے حامل ملکوں سے مختلف انداز میں ڈیل کیا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1180477