0
Wednesday 25 Dec 2024 15:32

مغربی کنارے پر حملے فلسطینی مزاحمت کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے، حماس

مغربی کنارے پر حملے فلسطینی مزاحمت کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے، حماس
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے مزاحمتی فورسز کی جانب سے غاصب صیہونی رژیم کا بھرپور مقابلہ جاری رکھنے پر تاکید کی ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں مغربی کنارے کے مزاحمتی محاذ کو سراہتے ہوئےحماس نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی میں نسل کشی پر مبنی انسانیت سوز جنگ جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے کے خلاف بھی جاری قابض صہیونیوں کی مسلسل جارحیتیں؛ مزاحمت و ثابت قدمی پر مبنی مغربی کنارے کے راسخ عزم کو کسی صورت کمزور نہیں کر سکتیں۔ عرب چینل الجزیرہ کے مطابق حماس نے تاکید کی کہ ہم طولکرم سمیت اپنے تمام شہداء کی عزاداری میں مصروف اور اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ ان شہداء کا خون آزادی و فتح کا راستہ روشن کرے گا! اپنے بیان کے آخر میں حماس نے تاکید کی کہ مغربی کنارے کے لوگوں کی قربانیاں کسی طور رائیگاں نہیں جائیں گی جبکہ ہمارے عوام کی ثابت قدمی و مزاحمت پر مبنی ان کا عزم بالجزم اس بات کو یقینی بنائے گا کہ قابض صہیونیوں کو اپنے جرائم کی بھاری قیمت ضرور چکانی پڑے گی۔
خبر کا کوڈ : 1180415
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش