QR CodeQR Code

مغربی کنارے پر حملے فلسطینی مزاحمت کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے، حماس

25 Dec 2024 15:32

فلسطینی مزاحمتی تحریک نے اعلان کیا ہے کہ غاصب اسرائیلی رژیم کے مقابلے پر مبنی مغربی کنارے کے فلسطینی جوانوں و مزاحمتی مجاہدین کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائینگی


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے مزاحمتی فورسز کی جانب سے غاصب صیہونی رژیم کا بھرپور مقابلہ جاری رکھنے پر تاکید کی ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں مغربی کنارے کے مزاحمتی محاذ کو سراہتے ہوئےحماس نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی میں نسل کشی پر مبنی انسانیت سوز جنگ جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے کے خلاف بھی جاری قابض صہیونیوں کی مسلسل جارحیتیں؛ مزاحمت و ثابت قدمی پر مبنی مغربی کنارے کے راسخ عزم کو کسی صورت کمزور نہیں کر سکتیں۔ عرب چینل الجزیرہ کے مطابق حماس نے تاکید کی کہ ہم طولکرم سمیت اپنے تمام شہداء کی عزاداری میں مصروف اور اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ ان شہداء کا خون آزادی و فتح کا راستہ روشن کرے گا! اپنے بیان کے آخر میں حماس نے تاکید کی کہ مغربی کنارے کے لوگوں کی قربانیاں کسی طور رائیگاں نہیں جائیں گی جبکہ ہمارے عوام کی ثابت قدمی و مزاحمت پر مبنی ان کا عزم بالجزم اس بات کو یقینی بنائے گا کہ قابض صہیونیوں کو اپنے جرائم کی بھاری قیمت ضرور چکانی پڑے گی۔


خبر کا کوڈ: 1180415

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1180415/مغربی-کنارے-پر-حملے-فلسطینی-مزاحمت-کے-عزم-کو-کمزور-نہیں-کر-سکتے-حماس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com