0
Sunday 22 Dec 2024 15:36

ملک میں خام تیل کی پیداوار میں کمی، گیس کی پیداوار میں اضافہ

ملک میں خام تیل کی پیداوار میں کمی، گیس کی پیداوار میں اضافہ
اسلام ٹائمز۔ ملک میں خام تیل کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی جبکہ گیس کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق 16 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 60 ہزار 113 بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں ایک فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتے میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 60 ہزار 635 بیرل ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسی طرح 16 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2697 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 3 فیصد زیادہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 16 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں او جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 29475، پی پی ایل 8731، پی او ایل 3716 اور ماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 1073 بیرل ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ ہفتے کے دوران او جی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 584، پی پی ایل 446، پی او یل 37 اور ماڑی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 808 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 1179774
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش