0
Wednesday 18 Dec 2024 08:45

ڈیرہ، یونیورسٹی میں لڑکی کا لباس پہن کر رقص کرنیوالے طالبعلم کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

ڈیرہ، یونیورسٹی میں لڑکی کا لباس پہن کر رقص کرنیوالے طالبعلم کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے حالیہ تقریب میں پیش آئے واقعے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ملوث طالب علم اور دیگر ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گومل یونیورسٹی میں ICIT پروگرام کے دوران ایک طالب علم نے خاتون کے لباس میں ڈانس کیا، جس پر یونیورسٹی انتظامیہ نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے واقعے کو یونیورسٹی کے ڈسپلن رولز کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے طالب علم کو یونیورسٹی سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وائس چانسلر نے پروگرام کے منتظم طلباء کے خلاف بھی کارروائی کا حکم جاری کیا اور ان سے غفلت برتنے والے دو اساتذہ کو معطل کرتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ترجمان گومل یونیورسٹی کے مطابق یونیورسٹی میں اس طرح کے غیر اخلاقی رویے کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس قسم کی حرکات کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے۔ وائس چانسلر نے واضح کیا کہ گومل یونیورسٹی کا وقار اور نظم و ضبط اولین ترجیح ہے اور کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1178963
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش