0
Friday 13 Dec 2024 20:29

نیک اعمال انسان کی تقدیر بدل سکتی ہے، سرانجام دینے سے دلی خوشی ہوتی ہے، ڈاکٹر سید محمد نجفی

نیک اعمال انسان کی تقدیر بدل سکتی ہے، سرانجام دینے سے دلی خوشی ہوتی ہے، ڈاکٹر سید محمد نجفی
اسلام ٹائمز۔ حوزہ علمیہ جامعة المنتظر ماڈل ٹاون لاہور میں حجتہ الاسلام ڈاکٹر علامہ سید محمد نجفی نے خطبہ جمعہ میں سورہ دہر کی تفسیر بیان کرتے ہوئے کہا کہ منت مان کر پورا کرنا، اللہ کی محبت میں لوگوں کو کھانا کھلانا، کام صرف اور صرف اللہ کی رضا کیلئے کرنا، دل میں ہر وقت اللہ کا خوف رکھنا پانچ ایسے اعمال ہیں، جس سے انسان کی تقدیر بدل سکتی ہے اور ان کے سرانجام دینے سے دلی خوشی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن مجید میں بہت سی ایسی آیات کریمہ ہیں جو شان اہلبیت اطہارؑ میں نازل ہوئیں اور ان میں سے ایسی بھی ہیں جن پر شیعہ سنی مفسرین کا اجماع ہے، جیسے کہ آیت تطہیر و مباہلہ وغیرہ۔

ان کا کہنا تھا کہ سورہ دہر میں شان خاندان اہلبیتؑ کو بیان کیا گیا ہے۔ منت اور نذر جو کہ اللہ کیلئے ہو روحانی طور پر اس کے بہت اثرات مرتب ہوتے ہیں، جس طرح کہ سورہ دہر میں خانوادہ سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا کی منت کے بارے میں 17 آیات نازل ہوئی ہیں۔ ڈاکٹر محمد نجفی نے کہا بہت سے علماء نے ایسی منتیں مانی جن سے ان کی مشکلات دور ہوئیں جیسے کہ آقائے طبرسی کا مشہور واقعہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 1178059
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش