0
Wednesday 11 Dec 2024 01:10

فیض حمید کیس میں کوئی چیز سیکرٹ نہیں رہے گی، کرنل (ر) انعام

فیض حمید کیس میں کوئی چیز سیکرٹ نہیں رہے گی، کرنل (ر) انعام
اسلام ٹائمز۔ ماہر قانون کرنل (ر) انعام الرحیم نے کہا ہے کہ فیض حمید کیس میں کوئی چیز سیکرٹ نہیں رہے گی۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کرنل (ر) انعام الرحیم کا کہنا تھا کہ فیض حمید 5 سال تک سیاسی ایکٹویٹی میں حصہ نہیں لے سکتے، 5 سے پہلے ہی فیض حمید بہت سارے لوگوں سے رابطے میں تھے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل سزائے موت بھی سنا سکتی ہے، قانون کی نگاہ میں ٹرائل اب شروع ہوچکا ہے۔ شواہد کو دیکھ کر چارج فریم کیا جاتا ہے، فیض حمید کی چارج شیٹ جلد میڈیا پر آ جائے گی۔

کرنل (ر) انعام الرحیم کا کہنا تھا کہ فیض حمید کےخلاف کافی ثبوت ہیں، وہ ان کو دکھائے بھی گئے۔ فیض حمید کےخلاف درجن سے زائد گواہ موجود ہیں۔ فیض حمید نے فی الحال بانی پی ٹی آئی سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا۔ ماہر قانون کا مزید کہنا تھا کہ فیض حمید کیس میں کوئی چیز سیکرٹ نہیں رہے گی، ٹرائل کے دوران کئی دفعہ نئی چیزیں سامنے آجاتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1177635
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش