0
Wednesday 11 Dec 2024 00:59

وفاقی کابینہ نے مزید 8 آئی پی پیز کے ٹیرف ریویو کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے مزید 8 آئی پی پیز کے ٹیرف ریویو کی منظوری دیدی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ نے مزید 8 آئی پی پیز کے ٹیرف ریویو کرنے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مزید 8 آئی پی پیز جے ڈی ڈبلیو، چنیوٹ پاور، حمزہ شوگر، المعیز پاور پلانٹ کے ساتھ ٹیرف کے ازسر نو جائزے کی منظوری دی گئی۔ حکومتی ذرائع کا بتانا ہے کہ انڈسٹری، تھل انڈسٹریز اور چنار انرجی کے ساتھ بھی ٹیرف ریویو کی منظوری دی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ نے آئی پی پیز پر تشکیل کردہ خصوصی ٹاسک فورس کی سفارشات کی روشنی میں ٹیرف ریویو کا فیصلہ کیا، فیصلے سے قومی خزانے کو 200 ارب روپے کی بچت ہو گی۔ یاد رہے کہ وفاقی کابینہ اس سے قبل 5 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کی منسوخی کی منظوری دے چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1177634
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش