0
Tuesday 10 Dec 2024 21:17

ژوب، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 15 دہشتگرد ہلاک، ایک فوجی جانبحق

ژوب، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 15 دہشتگرد ہلاک، ایک فوجی جانبحق
اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں آپریشن کرتے ہوئے 15 مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ژوب کے علاقے سمبازہ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ جس میں 15 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ خوارج کے ساتھ فائرنگ کے شدید تبادلے میں سپاہی عارف الرحمان شہید ہوگئے ہیں۔
 
وزیراعلیٰ بلوچستان نے سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ بحالی امن کیلئے سیکورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پوری قوم پائیدار قیام امن کیلئے سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں مکمل بحالی امن تک خوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ کارروائی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے بہادر جوان عارف الرحمٰن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1177602
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش