0
Tuesday 10 Dec 2024 14:33

شام، 3 اہم ایئر بیسز پر صیہونی فورسز کی بمباری، درجنوں ہیلی کاپٹر اور جہاز تباہ

شام، 3 اہم ایئر بیسز پر صیہونی فورسز کی بمباری، درجنوں ہیلی کاپٹر اور جہاز تباہ
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی بمباری سے شام کے 3 اہم ایئر بیسز اور دفاعی ریسرچ سینٹر مکمل تباہ ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل شام کی اہم ترین فوجی تنصیبات کو نشانہ بنا کر تباہ کر رہا ہے، تازہ حملوں میں اسرائیل نے شام کی 3 اہم ایئر بیسز پر بمباری کی ہے، جس کے نتیجے میں درجنوں ہیلی کاپٹر اور جہاز تباہ ہوگئے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق شامی فوجی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیل نے شمالی شام میں قمیشلی (Qamishli) ایئر بیس، حمص کے مضافات میں شنسار (Shinshar) ایئر بیس اور جنوبی شام کے اقربا (Aqrba) ایئر پورٹ کو نشانہ بنا کر درجنوں ہیلی کاپٹر اور جیٹ طیارے تباہ کر دیئے۔ دریں اثناء شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیلی حملے میں شامی دفاعی ریسرچ سینٹر بھی مکمل تباہ ہوگیا ہے۔ سیرین آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے برزہ ریسرچ سینٹر سمیت 100 مقامات کو نشانہ بنایا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1177562
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش