0
Tuesday 10 Dec 2024 10:23

اسرائیل شام کی صورتحال کا ناجائز فائدہ اٹھا کر دمشق کے قریب جا پہنچا، دفاعی اہداف پر بڑا حملہ

اسرائیل شام کی صورتحال کا ناجائز فائدہ اٹھا کر دمشق کے قریب جا پہنچا، دفاعی اہداف پر بڑا حملہ
اسلام ٹائمز۔ معزول صدر بشار الاسد کے فرار ہونے کے بعد شام میں عدم استحکام کی صورتحال ہے، جبکہ اسرائیل نے اس صورتحال کا ناجائز فائدہ اٹھا کر دمشق کے قریب دفاعی اہداف پر بڑا حملہ کر دیا۔ لبنانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے فوجی ٹینک دمشق کے قریب پہنچ چکے ہیں، شامی فوجی ہیڈکوارٹرز اور کئی ائیربیسز پر اسرائیل کی جانب سے بمباری کی گئی، جس میں درجنوں لڑاکا طیارے اور ہیلی کاپٹر تباہ ہوگئے۔ اس کے علاوہ دمشق میں میزائل دفاعی نظام، زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل اور میزائلوں کی تیاری کے مقامات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیل نے مقبوضہ گولان کے بفر زون میں مزید علاقے پر قبضہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب، ایران اور قطر نے اسرائیلی قبضے میں توسیع اور شام پر حملوں کی مذمت کی ہے۔ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ اسرائیل شام کی سالمیت کو نقصان پہنچا رہا ہے، اسرائیلی اقدام شام میں سکیورٹی بحالی کا موقع تباہ کرنے کی خواہش کو ظاہر کرتا ہے۔ ادھر مصر نے گولان میں اسرائیلی قبضے کو کُھلا ڈاکا قرار دے دیا۔
خبر کا کوڈ : 1177519
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش