0
Monday 9 Dec 2024 21:09

دنیا فلسطین کے عوام کی آواز بن رہی ہے، شاداب رضا نقشبندی

دنیا فلسطین کے عوام کی آواز بن رہی ہے، شاداب رضا نقشبندی
اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ اسرائیل کو فلسطین سے ناجائز غاصبانہ قبضہ ختم کرنا ہوگا، اُمت مسلمہ فلسطینیوں کی آواز دبنے نہیں دیں گے، اسرائیل کے اسلام دشمن چہرے کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے، اسرائیل نہتے فلسطینیوں پر کھلی دہشتگردی کررہا ہے، اسرائیل کو پوری دنیا میں اخلاقی طور پر ناکامی ہوچکی ہے، امریکہ ہمیشہ دہشتگردوں کو سپورٹ کرتا آیا ہے وہ اب اسرائیل کے ساتھ اپنی فوج اور اسلحہ شامل کرکے فلسطین کو تباہ کرنا چاہتا ہے، امریکہ اسرائیل اور فلسطین کے معاملے پر مثبت کردار ادا کرنے کی بجائے فریق بن گیا ہے، پوری دنیا میں اسرائیل اور امریکہ کے خلاف احتجاج ظلم و بربریت کے خلاف دنیا فلسطین کے عوام کی آواز بن رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت اور اسلامی ممالک سے فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کیا۔

شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ او آئی سی اسرائیلی بربریت اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر خاموشی کو توڑ دے، پاکستان ہنگامی بنیادوں پر او آئی سی کا اجلاس طلب کرے اور مظلوم فلسطین کے عوام کے تحفظ اور اسرائیلی قبضہ کے خلاف اقوام متحدہ پر دباؤ بڑھائے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطین میں مظلوم عوام پر زمین تنگ کردی گئی، دودھ پیتے بچے بھوک سے بلبلا رہے ہیں، اسرائیل نے عالمی قوانین کو سبوتاژ کرکے فلسطینیوں کو خوراک، ادویات، پانی کی سہولیات کو روک دیا گیا ہے، اقوام متحدہ فلسطین کے عوام کو خوراک دودھ ادویات، پانی پہنچانے کیلئے کردار ادا کرے، حکومت پاکستان فلسطین میں ہونیوالے مظالم کے خلاف آواز بلند کرے۔
خبر کا کوڈ : 1177391
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش