0
Sunday 8 Dec 2024 20:05

صیہونی میڈیا، تل ابیب کا " تحریر الشام گروہ " سے براہ راست رابطہ ہے

صیہونی میڈیا، تل ابیب کا " تحریر الشام گروہ " سے براہ راست رابطہ ہے
اسلام ٹائمز۔ ایک صیہونی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کا شام کے مختلف مسلح گروہوں منجملہ تحریر الشام (النصرہ فرنٹ) سے براہ راست رابطہ ہے۔ صیہونی نیوز سائٹ واللا نے اتوار کو لکھا ہے کہ صیہونی حکومت شام میں موجود مختلف مسلح گروہوں منجملہ تحریر الشام سے براہ راست رابطے میں ہے۔ اس صیہونی نیوز سائٹ نے لکھا ہے کہ اسرائیل اس مرحلے میں چاہتا ہے کہ مسلح افراد سرحد( شام اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد) کے قریب نہ جائيں۔

صیہونی ذرائع ابلاغ نے اسی کے ساتھ  خبر دی ہے کہ صیہونی فوج کی گوریلا اور چـھاتہ بردار بریگیڈ 98 کو شام کی سرحدوں پر بلالیا گیا ہے۔ اس سے پہلے صیہونی میڈیا ذرائع نے رپورٹ دی تھی کہ اتوار کی صبح اسرائيلی فوج کے ٹینک مقبوضہ جولان کا سرحدی حصار عبور کرکے شام کی سرحد کے اندر داخل ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1177183
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش