0
Friday 6 Dec 2024 04:53

کوئٹہ میں کرپشن کیلئے پختہ سڑکوں کی دوبارہ تعمیر کی جا رہی ہے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ میں کرپشن کیلئے پختہ سڑکوں کی دوبارہ تعمیر کی جا رہی ہے، نیشنل پارٹی
اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی کوئٹہ کے بیان میں کوئٹہ شہر کے مختلف سڑکوں کو توڑ کر دوبارہ بنانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شہر کی تمام سڑکیں پختہ اور اچھی پوزیشن پر موجود ہیں۔ ان کو توڑ کر دوبارہ بنانے کا ایک ہی جواز ہے کہ کرپشن و کمیشن کو بروئے کار لاکر مفادات حاصل کئے جائیں۔ بیان میں کہا گیا کہ کوئٹہ شہر محدود علاقہ ہے، لیکن اس میں ہر سال ایم پی اے اور دیگر محکموں کی جانب سے ترقیاتی فنڈز سڑکوں کو توڑ کر دوبارہ تعمیر کیا جاتا ہے۔ جو عوامی ترقیاتی فنڈز کا بے دریغ و غیر ضروری استعمال ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ دوسری طرف میڑوپولیٹن کو پرائیویٹ سیکٹر میں دینے کا فائدہ عوام کو نہیں مل رہا ہے۔ صفائی کی صورت ناقص ہے اور شہر گندگی سے بھرا ہوا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اسکولوں میں سہولیات نہیں، اسپتالوں اور بی ایچ یوز میں ادویات نہیں ہیں۔ لیکن پختہ سڑکوں کو دوبارہ بنایا جا رہا ہے، جو فنڈز کے ضیاع کے علاؤہ کچھ نہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ سڑکوں میں فنڈز لگانے کے بجائے دیگر بنیادی ضروریات پر فنڈز کو لگایا جائے جس سے عوام کو بھی فائدہ ملے اور فنڈز بھی ضائع نہ ہوں۔
خبر کا کوڈ : 1176744
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش