اسلام ٹائمز۔ انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی تازہ رپورٹ میں غزہ کی پٹی میں دہشتگرد صیہونی رژیم کی جانب سے ''نسل کشی'' کے وسیع ارتکاب کی تصدیق کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق غزہ میں عام شہریوں کے خلاف جاری غاصب و سفاک صیہونی رژیم کے وحشیانہ حملوں کو ''نسل کشی پر مبنی اقدامات'' قرار دیتے ہوئے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی تازہ رپورٹ میں لکھا ہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ ''نسل کشی کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی'' ہے۔ معروف برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق اپنی رپورٹ میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے لکھا کہ اسرائیل نے کسی قسم کی پروا کئے بغیر غزہ کی پٹی کے باشندوں کے خلاف مسلسل بمباری کی ہے۔ برطانوی اخبار نے لکھا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں یہ اعلان بھی کیا گیا ہے کہ اسرائیل نے (غزہ کی خلاف جنگ کے دوران) ایسے ایسے جرائم انجام دیئے ہیں جن کی جنیوا کنونشن میں ممانعت ہے!!